لکھنؤ 13 اکتوبر (یو این آئی) سماج میں نفرت کا ماحول پھیلائے جانے سے پریشان معروف فلم اداکار اوم پوری کا کہنا ہے کہ حال میں اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے دادری میں گوشت رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کا واقعہ
سیاستدانوں کے نفاق بھرے رویہ کی وجہ سے پیش آیا۔
ایک پروگرام کے سلسلے میں یہاں آئے مسٹر پوری نے آج یو این آئی سے کہا کہ ہم جب بیف برآمد کر سکتے ہیں تو اس کے کھانے یا نہ / نہ کھانے کی اپنی رائے کسی دوسرے پر مسلط کرنے کا ہمیں کس نے حق دیا۔